جھنگ سے رپورٹ ہونیوالے مریضوں کی بینائی مکمل متاثر ہونے کا خدشہ

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

نشتر میڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر راشد قمر نے کہا ہے کہ نشتر اسپتال میں اب تک جھنگ سے 3 متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان مریضوں کی بینائی مکمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر راشد قمر نے کہا کہ نشتر اسپتال میں بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن موجود ہی نہیں، نشتر اسپتال میں اب تک کسی مریض کو یہ انجیکشن نہیں لگایا گیا۔

ڈاکٹر راشد قمر کا کہنا ہے کہ بینائی واپس لوٹنا مشکل ہے، بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، تینوں مریضوں کو ڈی ایچ کیو جھنگ میں انجیکشن لگائے گئے۔

ایم ایس نشتر اسپتال راؤ امجد کا کہنا ہے کہ تینوں مریض آئی وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمۂ صحت کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مضرِ صحت جعلی انجیکشن لگنے سے 40 مریضوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں جبکہ 12 افراد کی بینائی ضائع ہو گئی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں