فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ کل (پیر) 25 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

فواد چوہدری کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیشن کورٹ اور الیکشن کمیشن 2 فورمز پر میرے خلاف ایک ہی الزام میں 2 کارروائیاں چل رہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ایک الزام میں ایک ہی فورم پر کارروائی چل سکتی ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

فواد چوہدری کی طرف سے 20 جون کو دائر کی گئی درخواست پر 7 جولائی کو فیصلہ محفوظ ہوا تھا، جو پیر 25 ستمبر کو سنایا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں