ڈالر 290 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکومتی اقدامات کے باعث امریکی ڈالر مسلسل زوال پزیر ہے، آج بھی کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 290 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔

14 دن میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار 468 پر آ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں