ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز دوسرے راؤنڈ میں آؤٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایشین گیمز کے ٹینس کے مقابلے میں ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز دوسرے راؤنڈ میں آؤٹ ہو گئیں۔

سارہ ابراہیم اور اشنا سہیل کو دوسرے راؤنڈ میں شکست ہو گئی۔

سارہ ابراہیم کو سیڈ 4 فلپائنز کی ایلیکس ایلا نے شکست دی، ایلیکس کا سارہ کے خلاف جیت کا اسکور 6۔0، 6۔0 رہا۔

اشنا سہیل کو سیکنڈ سیڈ چین کی لین زھو نے شکست دی، چینی حریف کے خلاف اشنا ایک گیم بھی نہ جیت سکیں۔

سارہ اور اشنا دوپہر میں ویمنز ڈبلز میں منگولیا سے مقابلہ کریں گی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں