71 سالہ خاتون نے ’امریکی خاتون ننجا‘ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عمر کا کیا ہے انسان کو دل سے جوان ہونا چاہیے، یہ 71 سالہ امریکی خاتون پر 100 فیصد صادق آتا ہے جنہوں نے اس عمر میں مختلف چھلانگیں لگا کر ’امریکی خاتون ننجا‘ کا اعزاز حاصل کر لیا اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کرا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورجینیا لینور میک کول نے حقیقت میں ثابت کیا کہ ’ایج از جسٹ اے نمبر‘، وہ 71 برس کی عمر میں بھی کسی نوجوان کی طرح پھرتی سے مختلف جگہوں سے چھلانگیں لگا سکتی ہیں، کہیں بھی کسی بھی رکاوٹ کے بغیر چڑھ سکتی ہیں اور لٹک سکتی ہیں، جس کے بارے میں کئی نوجوان بھی سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے مذکورہ خاتون کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں انہیں اُچھل کود کرتے ہوئے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور متعدد صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے دلی جذبات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں