کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے: بھارتی میڈیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے؟ اس ضمن میں ابھی اندازہ نہیں، وزارتِ خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام کر رہے ہیں۔

بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016ء میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرز پر اس ورلڈ کپ کے لیے بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2016ء میں بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کو ایک میچ کے 250 ویزے جاری کیے تھے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں