جہلم میں سرکس سے بندر بھاگ گئے، لوگ پریشان

جہلم میں سرکس سے بندر بھاگ گئے، لوگ پریشان

پنجاب کے شہر جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب لگے سرکس سے متعدد بندر بھاگ نکلے، بندروں کے حملوں میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 

سرکس سے بھاگنے والے بندروں نے لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر چھلانگیں لگانا شروع کردیں اور مختلف گھروں میں داخل ہو کر ادھم مچانا شروع کردیا۔

سرکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے پالتو بندر ہیں انہیں جلد قابو کرلیں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں