حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، اینٹی کرپشن کا 2 کمپنیز کیخلاف اسٹیٹ بینک کو مراسلہ

حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، اینٹی کرپشن کا 2 کمپنیز کیخلاف اسٹیٹ بینک کو مراسلہ

کراچی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث منی ایکسچینج کمپنیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارروائی کے معاملے میں اینٹی کرپشن سرکل نے 2 کمپنیز کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ ارسال کردیا۔ 

مراسلہ ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الصحارا ایکسچینج اور میگا کرنسی ایکسچینج کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الصحارا کے خلاف 3 اور میگا کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، دونوں کمپنیز کے خلاف حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 10 منی ایکسچینجز کمپنی کے خلاف مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی کرپشن، کمرشل بینکس، کارپوریٹ کرائم اور اسٹیٹ بینک سرکل میں درج ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں