دہشت کی علامت ’چکی‘ اور اس کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا

دہشت کی علامت ’چکی‘ اور اس کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کی ریاست کواہیولا میں پولیس نے حال میں چاقو سے لیس ایک بڑی چکی ڈول (گڑیا) کو قبضے میں لے کر ڈراؤنی آوازیں نکال کر لوگوں کو لوٹنے والے اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ 

واضح رہے کہ چکی ڈول ایک لال رنگ کے بالوں والی قاتل گڑیا ہے جو بطور سیریل کلر بہت زیادہ خوف و دہشت کی علامت کے طور پر مشہور ہوئی اور اس فلمی کردار نے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

اس آئیکونک کردار کی مخصوص مسکراہٹ نے دنیا بھر میں ایک نسل کو دہشت زدہ کیا، لہٰذا یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ کوئی شخص اس چکی ڈول کو لوگوں کو خوفزدہ کرکے ان سے رقم اینٹھنے کے لیے استعمال کرے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست کواہیولا کے قصبے مونکولوا میں پیش آیا، جہاں گرفتار شخص کی شناخت کارلوس کے نام سے ہوئی، جو  سڑک پر ایک بڑی سی چکی ڈول کو استعمال کرنے کے ساتھ نام معلوم مقام سے لوگوں کو ڈرانے کے لیے آوازیں نکال رہا تھا تاکہ لوگ اسے پیسے دیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں