نگراں وزیراعظم سے فنانشل مارکیٹ کے عہدیداروں کی ملاقات

لندن: نگراں وزیراعظم سے فنانشل مارکیٹ کے عہدیداروں کی ملاقات

لندن میں موجود نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے لندن کی کیپیٹل، فنانشل مارکیٹ کےعہدیداروں نے ملاقات کی۔

برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں انویسٹمنٹ مواقع اور ان سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے بوہو گروپ کے ایگزیکٹو چئیرمین عبداللّٰہ کامانی نے بھی ملاقات کی۔ وزيراعظم نے انہیں تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان آنےکی دعوت دی۔ 

گفتگو ميں انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان میں افراط زر میں کمی اور روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام بخوبی چل رہا ہے۔ 

ملاقات میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں