سائفر کیس میں چیئرمین PTI کی درخواستِ ضمانت پر سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ-- فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ– فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔

پراسیکیوشن کی درخواست پر اِن کیمرہ سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرا سماعت کی استدعا کی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات ہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت اِن کیمرا ہوئی۔

عدلتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق سماعت کے دوران غیر متعلقہ افراد کو کمرۂ عدالت سے نکال دیا گیا اور پٹیشنرکے وکلاء نے اوپن کورٹ میں اپنے دلائل دیے۔

عدالت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی جانب سے اِن کیمرا کارروائی کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں، پراسیکیوشن چاہے تو درخواستِ ضمانت پر اِن کیمرا سماعت کے لیے الگ سے درخواست دے سکتی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں