امارات کا خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزا پر غور

متحدہ عرب امارات آنے والے 70 فیصد سیاح بین الاقوامی مارکیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات آنے والے 70 فیصد سیاح بین الاقوامی مارکیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر معاشیات عبداللّٰہ بن طوق المری نے کہا کہ خلیجی ممالک کے اشتراک سے مشترکہ سیاحتی ویزے پر غور کر رہے ہیں۔ 

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ سیاحتی ویزے پر امارات اور دیگر خلیجی ممالک کا دورہ ہوسکے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ترقی سے متاثر ہیں۔ مشترکہ سیاحتی ویزہ سعودی عرب کی سیاحتی پالیسیوں کو دیکھ کر جاری کیا جائے گا۔ 

عبداللہ بن طوق المری کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے 70 فیصد سیاح بین الاقوامی مارکیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں