اسرائیلی عہدیدار پہلے اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

 

اسرائیلی وزیر سیاحت کا دورہ سعودی عرب، تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا
اسرائیلی وزیر سیاحت کا دورہ سعودی عرب، تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا

اسرائیلی عہدیدار پہلے اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ 

اسرائیلی وزیر سیاحت ہائیم کاتس اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کسی بھی اسرائیلی سرکاری عہدیدار کا سعودی عرب کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ ہے۔ 

اسرائیل سے روانگی سے قبل وزیر سیاحت نے کہا سیاحت تمام اقوام کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ سے نہ صرف قومیں ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں بلکہ اس سے معاشی فائدے بھی حاصل کئے جاتے ہیں۔ 

اسرائیلی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ وہ ریاض میں موجودگی کے دوران کانفرنس میں شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں عرب اور مشرق وسطیٰ کے وزراء اور عہدیداران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا دورہ ریاض ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد فلسطینی ریاست کے دورے پر رام اللّٰہ پہنچ گیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں