کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ روانگی کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ لاہور ایئر پورٹ پہنچ گیا، ٹیم کچھ دیر بعد لاہور سے روانہ ہوگی۔ 

پاکستان ٹیم دبئی کے راستے آج شام بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے گی اور 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلےگی۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو بھارت روانگی سے چوبیس گھنٹے پہلے بھارتی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھارت سے ورلڈ کپ گھر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، یہی کھلاڑی میچ جتوائیں گے تو ون سائیڈڈ جتوائیں گے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں