شاہین اور حارث لاہور قلندرز کے ہیڈ آفس پہنچ گئے

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف لاہور قلندرز کے ہیڈ آفس پہنچ گئے، سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا نے گلدستہ پیش کیا۔

قومی ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل اسٹار کرکٹرز عاطف رانا اور ثمین رانا کو ملنے کے لیے پہنچے، فاسٹ بولرز اور قومی ٹیم کے لیے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولرز نے فینز کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا، شاہین اور حارث نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے پی ایس ایل ٹرافیوں اور ٹی ٹین لیگ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

فاسٹ بولرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ٹرافی بھی جیتیں گے،  سب کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سو فیصد کھیل پیش کریں گے سب دعاؤں میں یاد رکھیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پاکستان ٹیم سے بڑی توقعات ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی حارث رؤف اور دیگر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ہمشیہ شاندار کھیل پیش کیا، ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت تمام پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے لگاتار دو مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا جبکہ حارث رؤف لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی شناخت ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں