ایک تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 1970 ڈالر فی اونس ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 1970 ڈالر فی اونس ہے۔

ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 643 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 1970 ڈالر فی اونس ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں