اسرائیل کا شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر فضائی حملہ، رن وے کو نقصان

حلب ایئر پورٹ (فائل فوٹو)
حلب ایئر پورٹ (فائل فوٹو)

اسرائیلی فوج نے شام کے شہر حلب کے انٹرنینشل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا۔ 

دمشق سے شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایئرپورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچا۔ 

شامی میڈیا نے شامی فوج کے ذرائع سے بتایا کہ دشمن نے لطاکیہ کے مغرب میں بحیرۂ روم کی سمت سے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

جب اس حوالے سے عالمی میڈیا نے اسرائیلی فوج سے سوال کیا تو اس نے اس پر تبصرے سے گریز کیا 

شامی میڈیا نے مزید بتایا کہ حلب ایئرپورٹ پر اسرائیل کے 22 اکتوبر کے فضائی حملے کے بعد سے کام بند ہے۔ 

شامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے شہر درعا میں فضائی حملے میں 8 شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں