پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 460 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 460 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 149 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 177 پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 460 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 51 ہزار 483 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 42 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 50 کروڑ روپے رہی، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 447 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں