شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی

سکھر: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی

سکھر میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش گھر میں دفن کردی، ملزم 3 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق کندھرا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور لاش گھر کے احاطے میں دفن کر دی، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش گھر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی۔

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی، اس نے 12 سال قبل ملزم سے پسند کی شادی کی تھی، واقعے کے بعد ملزم تینوں بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں