ذلفی بخاری کی بذریعہ انٹرپول گرفتاری کیلئے کارروائی شروع

ذلفی بخاری کی بذریعہ انٹرپول گرفتاری کیلئے کارروائی شروع

وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ذلفی بخاری کے ریڈ نوٹسز کیلئے کارروائی شروع کی گئی۔

اس حوالے سے  وزارت داخلہ نے ذلفی بخاری کے ریڈ نوٹسز جاری کرنے سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے انٹر پول کے ذریعے ذلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو انٹرپول فرانس سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں