پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا 4 کھلاڑیوں پر پابندی کا باضابطہ اعلان

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا 4 کھلاڑیوں پر پابندی کا باضابطہ اعلان

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 4 ایتھلیٹس پر پابندی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پابندی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق لگائی گئی ہے۔

فیڈریشن کے مطابق 4 ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا، ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد 3، 3 برس کی پابندی لگائی گئی ہے۔

فیڈریشن کے مطابق ایتھلیٹس کے نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے، معالات کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے دیکھا۔

فیڈریشن کے مطابق عزیز رحمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور عیشا عمران پر  20 جولائی 2023ء سے 19 جولائی 2026 تک پابندی لگائی گئی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں