فخر زمان کی ایک ہفتہ آرام کے بعد بیٹنگ پریکٹس

فخر زمان کی ایک ہفتہ آرام کے بعد بیٹنگ پریکٹس

پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے ایک ہفتے آرام کے بعد آج بیٹنگ پریکٹس شروع کردی، وہ ابتدائی 2 میچز کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی تیاری کےلیے پاکستان ٹیم نے چدم برم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

ابتداء میں فزیکل ٹریننگ کے بعد مختلف گروپس کی شکل میں کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، ٹریننگ سیشن کی خاص بات اوپنر فخر زمان کی بیٹنگ پریکٹس تھی۔

فخر زمان جو پہلے 2 میچز کے بعد گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ایک ہفتے سے پریکٹس نہیں کر رہے تھے، لیکن آج انہوں نے بھرپور ٹرینگ کی۔

وہ کیچز اور فیلڈنگ ٹریننگ میں بھی دوڑتے نظر آئے اور بیٹنگ پریکٹس میں بھی ایکشن میں نظر آئے، پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جمعہ کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں