پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا 4 ماہ کا بیٹا انتقال کرگیا

کولاج فوٹو بشکریہ فواد احمد ٹوئٹر
کولاج فوٹو بشکریہ فواد احمد ٹوئٹر

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا 4 ماہ کا بیٹا انتقال کرگیا۔ 

فواد احمد کے ہاں رواں برس جولائی میں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی تھی تاہم وہ ابتدا سے ہی صحت کے مسائل سے دوچار تھا۔ 

وہ میلبورن کے اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور 23 اکتوبر کو انتقال کرگیا۔

فواد نے بیٹے کے انتقال کی خبر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی۔

اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فواد احمد نے تحریر کیا کہ میرا بیٹا زندگی کی یہ دردناک اور مشکل جنگ ہار گیا۔

انہوں نے لکھا ’مجھے یقین ہے بیٹا آپ بہتر جگہ  پر ہیں، ہم ہمیشہ آپکو یاد کریں گے۔‘

فواد احمد نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں دعاؤں کی اپیل کی۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں