سونا فی تولہ آج 900 روپے سستا ہو گیا

سونا فی تولہ آج 900 روپے سستا ہو گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 771 سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2308 ڈالر فی اونس ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں