ہیکرز کو پاسورڈ کے بغیر گوگل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ مل گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیکرز نے پاسورڈ کے بغیر کسی بھی گوگل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

سیکیورٹی فرم کلاؤڈ ایس ای کے(CloudSEK) کی رپورٹ سے یہ پتہ چلا ہے کہ مالویئر کی ایک خطرناک قسم بغیر اجازت کے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی کوکیز کا استعمال کرتی ہے اور ہیکنگ گروپس کی جانب سے اس اس طریقے کار کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اس طریقے کار کا انکشاف پہلی بار اکتوبر 2023ء میں ہوا جب ایک ہیکر نے اس خطرناک طریقے کار بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا۔

اس ہیکر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ کوکیز جن کا استعمال مختلف ویب سائٹس اور براؤزر اپنے صارفین کو ٹریک کرنے اور اپنی ویب سائٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اُنہیں کوکیز کے استعمال سے کسی بھی گوگل اکاؤنٹ تک بغیر پاسورڈ کے رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کروم ویب براؤزر جو پچھلے سال 60 فیصد سے زیادہ مارکیٹ شیئر کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ہے اب مذکورہ مالویئر کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے تھرڈ پارٹی کوکیز کو کریک ڈاؤن کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 گوگل کروم نے اپنے صارفین کو بھی اس طرح کے مالویئر سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں