بچپن میں اساتذہ سے مار کھانے والے ترک اداکار نے انتقام لے لیا

تصوہر بشکریہ سوشل میڈیا
تصوہر بشکریہ سوشل میڈیا

ترک اداکار چاگلار ارطغرل نے اپنے بچپن کے اسکول اور اساتذہ سے انوکھا انتقام لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ایک مشہور اداکار نے اسکول خرید کر اس کی عمارت گرا دی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی اس حرکت  کی تصویر بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ جب میں چھوٹا تھا اور اس اسکول میں پڑھتا تھا تب اس کے اساتذہ نے مجھے متعدد بار سبق یاد نہ ہونے پر مارا پیٹا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اساتذہ کی اس زیادتی کا بدلہ لیا ہے جنہوں نے مجھے اس اسکول میں پڑھائی کےدوران مارا پیٹا تھا۔

ترک اداکار کے انسٹاگرام پر 32 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں جن میں سے اکثر انہیں اس حرکت پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سخت تنقید کے باعث ترک اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ صارفین کے تبصرے ہٹا دیے تاکہ دوسرے لوگ انہیں نہ دیکھ سکیں۔

دوسری جانب ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک اداکار شاید اپنے ناظرین کو ہنسانا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار  تصویر میں جس اسکول کے کھنڈرات پر موجود ہیں وہ 2 سال قبل آنے والے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا۔

اداکار چاگلار ارطغرل فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں