امریکا، ٹیسلا روبوٹ کا گاڑی کے انجینئر پر حملہ

امریکا، ٹیسلا روبوٹ کا گاڑی کے انجینئر پر حملہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیسلا روبوٹ نے گاڑی کے انجینئر پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا فیکٹری میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو ہنگامی شٹ ڈاؤن بٹن دبانا پڑا۔

عینی شاہدین ملازمین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے تازہ تیار کردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے سوفٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں