امریکا کے فلیٹس کا انوکھا ڈیزائن سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز

فوٹو ـــ بی بی سی
فوٹو ـــ بی بی سی

امریکا کی ریاست میساچوسٹس کا ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میساچوسٹس میں نیو اسٹریٹ اور ٹاور اسٹریٹ کے کونے پر واقع سابقہ ​​ڈوڈلی پولیس اسٹیشن جو 2017ء میں بند ہو گیا تھا اب اسے فلیٹس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فوٹو ـــ بی بی سی
فوٹو ـــ بی بی سی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان فلیٹس کو تعمیر کے وقت معمار نے ان کے ڈیزائن میں کم از کم  ایک جیل خانے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

فوٹو ـــ بی بی سی
فوٹو ـــ بی بی سی

مقامی اسٹیٹ ایجنسی نے جیسے ہی ان فلیٹس کو فروخت کرنے کے لیے اشتہار دیا تو یہ انوکھا ڈیزائن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فلیٹس کے اس انوکھے ڈیزائن نے سوشل میڈیا صارفین کی  توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے جو ان فلیٹس میں موجود جیل پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب بچے بہت پریشان کر رہے ہوں  تو یہ جیل انہیں خاموش کروانے کے لیے کافی مفید ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں