ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 2322 ڈالر فی اونس ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں