ویرات کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ویرات کوہلی ون ڈے میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ 

ویرات کوہلی نے 13000 رنز کا سنگ میل پاکستان کے خلاف کولمبو میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں حاصل کیا۔ 

ویرات کوہلی نے 13 ہزار کے ہندسے تک پہنچنے کےلیے 267 اننگز کا سہارا لیا۔ یوں وہ 300 اننگز سے کم وقت میں یہ اسکور بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت ہی کے سچن ٹینڈولکر کا تھا۔ انہوں نے نے یہ سنگ میل 321 اننگز میں حاصل کیا تھا۔ 

ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 نصف سنچریاں اور 47 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں