پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرلیا

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

26 سالہ فلپائنی لڑکی 31 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق پنجاب کے علاقے لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے محمد سلمان گزشتہ 7 سے 8 برس سے دبئی میں مقیم ہیں۔

فلپائنی لڑکی چیری سے ان کی ملاقات دبئی میں ملازمت کے دوران ہوئی، دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

بعدازاں محمد سلمان وطن لوٹا تو اس کی محبت میں گرفتار فلپائنی لڑکی بھی پاکستان آگئی، جہاں اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھا اور عدالت میں دونوں نے نکاح کرلیا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں