چین کے ٹھنڈے مزاج کے پرکشش 88 سالہ فیشن ماڈل دادا کی دھوم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین سے تعلق رکھنے والے 88 سالہ وانگ ڈیشن چین کے انتہائی منکسرالمزاج اور دھیمے مزاج کے دادا کے نام سے معروف ایکٹول اور فیشن ماڈل ہیں۔

انکی شہرت کا آغاز  2015 میں اس وقت ہوا جب وہ بیجنگ میں منعقدہ چائنا فیش ویک کے دوران ٹاپ لیس کے ساتھ اپنی پہلی ماڈلنگ کرتے نظر آئے تھے۔ 

1936 میں چین کے ایک معمولی لیکن کثیر العیال گھرانے میں پیدا ہونے والے وانگ ڈیشن کے والدین نے انکے خواب کے مطابق زندگی گزارنے کےلیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 

وانگ ڈیشن نے ماڈلنگ کے کیریئر کی جانب آنے سے قبل ڈرامہ اور تھیٹر اور پھر پرفارمنگ آرٹ میں قسمت آزمائی کی۔

جب 2017 میں چینی میڈیا میں انکے بارے میں خبریں آنا شروع ہوئیں تو اس وقت 81 سالہ وانگ ڈیشن کو ماڈلنگ میں صرف دو برس ہوئے تھے۔

تاہم چائنا فیش ویک میں انکی جانب سے کی گئی آئیکونک واک نے انھیں ہر ایک کے ذہن میں نقش کر دیا تھا جس کی وجہ سے انھیں دنیا کے بڑے فیش ہائوسز سے ڈیلز ملنے لگے۔ 

انھوں نے جہاز اڑانے کا لائسنس لینے کے بعد یہ سیکھا کہ موٹرسائیکل اور گھوڑے پر کیسے سواری کی جاتی ہے۔ 

ایک امریکی اخبار سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ لوگ اپنی زندگی جتنی بار چاہیں تبدیل کرسکتے ہیں، ذہنی طور پر صحت مند ہونے کا مطلب ہے کہ آپکو کیا کرنا ہے، اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کےلیے زیادہ عمر کوئی مسئلہ نہیں۔ 

فیش ماڈلنگ میں انکی آمد بھی حادثاتی طور پر ہوئی جب ایک خاتون ڈیزائنر سے انکی فون پر بات ہوئی تو انھوں نے انھیں دیکھ کر اپنی پریزینٹیشن میں شامل کرلیا، اسکے بعد انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ 

اس ماہ کے اوائل میں انھوں نے شنگھائی فیشن ویک میں شرکت کرکے دھوم مچادی، اسکی وجہ اس پیرانہ سالی میں بھی انکی کسرتی بدن کی دلکشی تھی جو ہر ایک کو پسند آئی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں