دولہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام ، دلہن کا شادی سے انکار

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی دولہا بارات لے کر پہنچا لیکن اسے کیا پتا تھا کہ شادی کے پھیروں سے قبل ریاضی کا امتحان دینا پڑے گا، دلہن نے عین پھیروں سے قبل شادی اس وقت منسوخ کردی جب دولہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دولہا کے اہل خانہ نے شادی سے قبل دلہن کے گھر والوں سے لڑکے کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جب دولہا بارات لے کر پہنچا تو عین شادی کے پھیروں سے قبل دلہن کو اس کی تعلیمی قابلیت پر شک ہوگیا، جس پر اس نے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

تاہم دولہا اپنی ہونے والی دلہنیا کی فرمائش پوری کرنے سے قاصر رہا تو دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور شادی کے منڈپ سے چلی گئی جس پر دولہا کو بھی اپنی بارات واپس لے جانا پڑی۔

خیال رہے کہ یہ 2021 کا واقعہ ہے، جو بھارتی اخبار میں شائع ہوا تھا۔

تاہم اب حال ہی میں شائر یوگی نامی صارف نے سوشل میڈیا پر ماضی کی خبر ایک بار پھر شیئر کی تو دیگر صارفین دلچسپ تبصرے کرنے سے قاصر نہ رہے۔ 



اپنی رائے کا اظہار کریں