فرانس میں 461 فٹ لمبی بریڈ تیار، ورلڈ ریکارڈ قائم

فرانس میں 18 بیکرز (کنفکشنری اشیا بنانے والے) کی ایک ٹیم نے ملکر 461 فٹ لمبی بیگیٹس (فرانسیسی انداز کی لمبی و پتلی بریڈ) تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ 

فرنچ کنفیڈریشن آف بیکرز اینڈ پیسٹری کے شیف پیرس کے مغرب میں واقع علاقے سورین میں اکٹھے ہوئے۔ تاکہ سورین بیگیٹس شو کےلیے اوسط فرانسیسی بیگیٹس سے 235 گنا لمبی بریڈ لوف تیار کی جاسکے۔ 

جب یہ بیگیٹس تیار ہوئی تو اس نے 2019 میں اٹلی میں قائم 435 اعشاریہ ایک فٹ لمبی بیگیٹس کا ریکارڈ توڑدیا۔  

اس بیگیٹس کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے چیک کر کے نیا ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں