100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 72 ہزار 601 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 73 ہزار 79 رہی۔

حصص بازار میں آج 97 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 23 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 804 ارب روپے ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں