اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 11 کروڑ ڈالر اضافے سے مجموعی طور پر 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 14 ارب 45 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.1 ارب ڈالر ہیں۔

اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہوگئے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں