کوسٹاریکا میں ایسا غار جس میں داخل ہونے والی کوئی مخلوق زندہ نہیں بچتی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا میں واقع موت کا غار اپنے اندر داخل ہونے والی کسی بھی مخلوق کے لیے مہلک ہے۔ 

موت کے غار کے نام سے معروف یہ جگہ ایک چھوٹے سے پہاڑ پر واقع ہے، جو کہ کوسٹاریکا کے وینزیا ڈی سان کارلوس کے دی ریکریو وردے ٹورسٹ کمپلیکس میں ہے۔ 

موت کا غار کہنے کی وجہ اس کی یہ صلاحیت ہے کہ اس میں داخل ہونے والی کوئی بھی مخلوق موت کا شکار ہوجاتی ہے۔ 

پواس آتش فشاں کے کنارے پر واقع لا کوئیوا ڈی لا موریٹ ایک دو میٹر گہرا اور تین میٹر لمبا غار ہے جو کہ کیڑے مکوڑوں، پرندوں اور چھوٹے جانوروں کے لیے آرام دہ پناہ گاہ ہے۔ 

لیکن جو اسکی ظاہری شکل ہے وہ دراصل ایک دھوکا ہے کیونکہ جیسے ہی اس میں کوئی مخلوق داخل ہوتی ہے وہ فوراً ہلاک ہوجاتی ہے، بظاہر یہ چھوٹا سا غار بے اور کسی آلے کے بغیر دیکھنے سے بے ضرر نظر آتی ہے۔

لیکن یہ کاربن مونوآکسائیڈ سے بھری ہوئی ہے، جو کہ ایک بے رنگ و بو اور بے ذائقہ گیس اور انتہائی زہریلی ہوتی ہے۔ اسکے مہلک ہونے کا مظاہرہ کرنے کے لیے مقامی گائیڈز ایک ٹارچ کو روشن کرکے اس غار کے اندر رکھتے ہیں تو یہ فوراً ہی بجھ جاتی ہے کیونکہ اسکے اندر آکسیجن بالکل بھی نہیں ہے اور بہت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہے۔ 

کسی کو نہیں پتہ کہ اتنی زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اس غار میں کہاں سے آتی ہے۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یہاں پر موجود معدنیات کے ذخائر سے خارج ہونے والی آرگینک گیس سے بہت زیادہ حرارت پیدا ہوتی ہے جس سے آکسیجن کی موجودگی ختم ہوجاتی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں