سستے پیزے کی تلاش میں 2 سہیلیاں لندن سے اٹلی پہنچ گئیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی سہیلیوں نے سستے پیزے کی تلاش میں لندن سے اٹلی کا سفر طے کرلیا، جو انہیں لندن کے سیر سپاٹوں سے بھی سستا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورگن بولڈ اور جیس ووڈر نامی دو سہیلیاں سستے پیزا کی تلاش میں برطانیہ کے علاقے لیورپول سے اٹلی کے علاقے پیسا پہنچ گئیں۔

انہوں نے اپنے سفر کو ’پیزا ٹرپ‘ کا نام دیا اور ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کر دی، ان کے اس منفرد سفر نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ برطانیہ سے اٹلی کا ریٹرن ٹکٹ انہیں صرف 170 پاؤنڈ کا ملا، جو لندن کی اسٹینڈرڈ ٹکٹ سے بھی کم تھا۔

یوٹیوب ویڈیو میں دونوں سہیلیوں کو اٹلی کی سڑکوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ جب کسی برطانوی شہری نے صرف پیزا کھانے کیلئے اٹلی کا سفر کیا ہو۔

گزشتہ سال کلم ریان نامی ٹک ٹاکر نے بھی اٹلی میں سستا ترین پیزا کھانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں