غزہ میں بچوں کے مرنے کا خدشہ

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے اور ان کے خاندان آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے غزہ میں بچوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے غزہ کے العودہ اسپتال کی صورتحال پر کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال کو فوجی بیرک میں تبدیل کر دیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے العودہ اسپتال میں 240 افراد کو حراست میں لیا ہے، جس میں طبی عملے کے 40 ارکان اور 80 مریض شامل ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 19 ہزار 600 سے بڑھ گئی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں