افریقی ملک ڈی آر کانگو میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ جاری

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا 

افریقی ملک ڈی آر کانگو میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈی آر کانگو میں صدر فیلکس آئندہ مدت کے لیے امیدوار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن میں 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 44 ملین افراد حقِ رائے دہی استعمال کریں گے اور انتخابی عمل کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ووٹرز پارلیمنٹ، صوبائی اور میونسپل امیدواروں کا بھی انتخاب کررہے ہیں اور ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ہو رہی ہے اور نتائج کا اعلان ایک ساتھ ہی کیا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں