امریکی قیادت میں بننے والی میری ٹائم فورس میں ڈنمارک بھی شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کے بین الاقوامی جہازوں پر حملوں کے بعد امریکی قیادت میں بننے والی میری ٹائم فورس میں ڈنمارک بھی شامل ہوگیا۔

حوثی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے یمن پر حملہ کیا تو امریکی بحری بیڑے کو میزائلوں سے نشانہ بنائیں گے۔

حوثیوں نے امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی تنازعے سے دور رہنے کا کہہ دیا ہے۔

دوسری طرف ملائیشیا نے اپنی بندرگاہوں میں اسرائیلی بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں