ساڑھے 6 ماہ ہماری کرکٹ کیلئے اچھے نہیں رہے، انضمام الحق

انضمام الحق: فوٹو فائل
انضمام الحق: فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ساڑھے 6 ماہ ہماری کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے، کسی کو بھی 3 ماہ، 6 ماہ کے لیے نہیں لانا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ جب تک اعتماد نہیں دیں گے پرفارمنس نہیں ہوگی۔

سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی، نوجوانوں کا لانا اچھا ہے لیکن صحیح وقت پر، بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے جب وہ دباؤ میں آ سکتا ہے تو نوجوان کیوں نہیں۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمشیہ مشکل ہوتی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں