پی ایف ایف کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا ہوم میچ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا عندیہ

پی ایف ایف کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا ہوم میچ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا عندیہ

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف ) نے اردن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا ہوم میچ نیوٹرل وینیو پر کرانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم کی سہولتیں فیفا معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

پاکستان اور اردن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کا ہوم میچ 21 مارچ کو شیڈولڈ ہے تاہم اب اس میچ کے اسلام آباد میں ہونے کے امکانات نہیں رہے۔ 

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ میچ کے لیے وینیو 21 جنوری تک فائنل کرنا تھا، پی ایف ایف کے مطابق نومبر میں تاجکستان کے خلاف میچ کے بعد سے کوشش تھی کہ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم کو فیفا کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جاسکے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج فیفا کے معیار کے مطابق لائٹس لگانا ہے جو نہیں ہو سکا، اس لیے اب میچ کے لیے نیوٹرل وینیو کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں اردن کی فٹبال فیڈریشن سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔



اپنی رائے کا اظہار کریں