سونا فی تولہ 1500 روپے مہنگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 2 لاکھ 21 ہزار 221 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 2400 ڈالر فی اونس ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں