جولائی تک پی آئی اے پرائیویٹائز ہوجائے گی، وزیر خزانہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں، ملک سے ہے۔ 

دبئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالرز تک رہیں گے۔ جولائی تک پی آئی اے پرائیویٹائز ہوجائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کیلئے ترکیہ اور یورپ سے بات جاری ہے۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کو بھی پرائیویٹائز کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا  پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فندنگ کی کمی نہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے میں کامیابی ملی ہے، ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کیلئے ورلڈ بینک 10سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ بین الاقوامی ادائیگیاں بھی کامیابی سے کر رہے ہیں۔ 

وزیر خزانہ نے کہا پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ اماراتی بینکس سے قلیل مدت کیلئے ٹریڈ فنانس ملنے کی امید ہے۔ 

اپنے دورہ دبئی کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اماراتی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں