گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان میں معاشی استحکام پیدا ہوا ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب : فوٹو فائل
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب : فوٹو فائل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی قرضوں سے تجارتی اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی، گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان میں معاشی استحکام پیدا ہوا ہے۔

دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اماراتی حکام پاکستان کی معاشی بہتری کے خواہشمند ہیں، اماراتی بینکس سے کمرشل قرضے بھی آئی ایم ایف پروگرام سے وابستہ ہیں۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے مزید سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف کے نئے پاکستان پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں