پورے چاند کا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے کیا تعلق ہے؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

ماہرین صحت پورے چاند کے بارے میں ایک بہت ہی عجیب خیال رکھتے ہیں۔

شاید بہت سے لوگوں کے لیے اس بات پر یقین کرنا نا ممکن ہوگا لیکن ماہرینِ صحت کا خیال ہے کہ جیسے ہی پورا چاند آسمان پر روشن ہوتا ہے تو اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلاڈیلفیا کالج آف آسٹیو پیتھک میڈیسن کے ڈاکٹر جان بیچر نے کہا کہ ’جیسے ہی پورا چاند نظر آتا ہے تو ہر کوئی اس کے بارے میں بات کر رہا ہوتا ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’میں نے اسپتال میں عملے کو شام 7 بجے کئی بار یہ باتیں کرتے ہوئے بھی سنا ہے کہ اب سب تیاری پکڑ لو کیونکہ پورا چاند نظر آگیا ہے اور اب اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے‘۔

جان بیچر نے بتایا کہ کئی سالوں سے تو پورے چاند کے نظر آنے کے بعد میں خود بھی اسپتال میں دائمی، جذباتی اور نفسیاتی مسائل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھتا آ رہا ہوں۔

رپورٹ میں ماہرینِ صحت کے ان خیالات کے حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاند کی مختلف حرکات 40 فیصد ہیلتھ ورکرز کے رویے کو متاثر کرتی ہیں۔

اس حوالے سے ٹینیسی یونیورسٹی، ناکس وِل میں ایمرجنسی میڈیسن کے سابق چیئرمین، ڈاکٹر فریڈرک کِپ وینگر نے بھی پورے چاند سے متعلق کچھ واقعات سے اتفاق کیا اور اپنے ایک دوست کے ساتھ پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سنایا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہے میں نے پورے چاند کے دوران ایسے کچھ غیر معمولی واقعات ہوتے دیکھے ہیں لیکن پھر بھی میں اس طرح کے عجیب خیالات پر یقین نہیں رکھتا۔

رپورٹ میں AIMS پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس کے نتائج پورے چاند سے متعلق غیر معمولی واقعات کے تجربے کی بنیاد پر ڈاکٹرز کے خیالات کو نظر انداز نہیں کر سکے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں