بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا، بیرسٹر گوہر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاص مقصد کے لیے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی، اس آرڈر کو ہم مناسب فورم پر چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات سے متلعق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن 20 روز کے اندر کرائے۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے تحت شفاف نہیں تھے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں