تھر کول میں چار پاور پلانٹس لگ چکے، مراد علی شاہ

تھر کول میں چار پاور پلانٹس لگ چکے، مراد علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  تھر کول میں چار پاور پلانٹس لگ چکے، تین کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری نے کیا، چوتھے پاور پلانٹ کا افتتاح سابق وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو تھر کول انرجی بورڈ بنایا گیا، 2008 سے 2013 تک وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو سپورٹ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد بدقسمتی سے نواز شریف حکومت نے منصوبے پر کام سست کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر میں چینی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے تھے، اس لیول پر حقیقت پر مبنی بات کرنا چاہیے ورنہ ساکھ خراب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہی مشورہ ہے کہ جہاں کریڈٹ ہو وہاں لیں، یہاں کریڈٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں