ملکی معشیت و سلامتی کی صورتحال کی حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا، امیر کویت

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح حلف اٹھانے کے بعد خطاب کر رہے ہیں(تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔
 امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح حلف اٹھانے کے بعد خطاب کر رہے ہیں(تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے بدھ کو اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ انہوں نے یہ عہدہ اپنے بھائی شیخ نواف کی وفات کے بعد سنبھالا ہے۔

کویت سٹی سے عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر نئے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ملکی معشیت اور سلامتی کی صورتحال کی حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی سے براہ راست تعلق والے حالات کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔

امیر کویت نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی عوامی سطح پر کوئی اصلاح یا تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، قانون ساز اور عملداری اداروں نے ملکی اور عوامی مفادات کو نقصانات پہنچائے۔ 

انہوں نے کہا کہ انصاف اور میرٹ کے تقاضوں کو نظر انداز کر کے نوکریاں اور ترقیاں بانٹی گئیں۔ 

امیر کویت نے کہا کہ اب یہ کھیل تماشہ روکنا پڑے گا۔ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ نئی بھرتی، ترقی، تبادلوں اور مراعات پر 3 ماہ کیلئے پابندی ہے جو قابل توسیع ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے 17ویں امیر ہیں۔



اپنی رائے کا اظہار کریں